Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

وادی تیراہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، حفاظت پر مامور 3 پولیس اہلکار زخمی

زخمی اہلکاروں میں نیک مت شاہ، صدام اور گل محمد شامل
شائع 25 مئ 2023 10:55am

وادی تیراہ میں پولیس ٹیم پر حملہ ہوا ہے، جس میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

باڑہ کی وادی تیراہ میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے نیتجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں میں نیک مت شاہ، صدام اور گل محمد شامل ہے۔

polio campaign

KPK Police

Polio Campaign 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div