Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

سابق وزیراعظم نواز شریف پر حملے کی خبر غلط نکلی

مظاہرین نے پولیس پر کافی پھینکی جو نوازشریف کی گاڑی پر جا گری
شائع 28 مئ 2023 09:43am

لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف پر حملے کی خبر جھوٹی نکلی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے لندن میں سیکیورٹی انچارج خرم بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیراعظم پر حملے کی خبر پوسٹ کی تھی، اور ایک ملزم کی گرفتاری کونوازشریف پرحملے سے جوڑا تھا۔

ٹویٹ کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف ایک کیفے میں موجود تھے اور اس کے باہر احتجاج ہورہا تھا، اس دوران پولیس اور مظاہرین میں تلخ کلامی ہوگئی، مظاہرین نے پولیس پر کافی پھینکی جو نوازشریف کی گاڑی پر جاگری۔

واقعے کے بعد انکشاف ہوا کہ احتجاجی مظاہرین حکومتی پالیسیوں کے خلاف جسٹ اسٹاپ آئل، کِل دِی بل مہم میں شریک تھے۔ خبرکے کچھ ہی دیر بعد خرم بٹ کی جانب سے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔

PMLN

Nawaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div