Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول تبدیل کرنے کی تجویز

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کا وزیرتعلیم کو خط
شائع 30 مئ 2023 01:13pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے مئی اور جون میں گرمی کی لہر میں شدید اضافے کے پیش نظر آئندہ سال سے امتحانات ری شیڈول کرنے کی تجویز دی ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات مئی اور جون میں منعقد ہوتے ہیں لیکن موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ان مہینوں کے دوران ہیٹ ویو کے خطرات طلباء کی صحت کیلئے خطرات کا باعث بن رہے ہیں۔

چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی پروفیسر سعید الدین نے وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کو خط لکھ کر مئی اور جون میں ہیٹ ویو کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر آئندہ سال اپریل اور مئی میں سالانہ امتحانات منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے طلباء کیلئے امتحانات دینا مشکل ہوجاتا ہے جبکہ منتظمین کو بھی اس حوالے سے مشکلات درپیش آتی ہیں۔

چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ نے اسٹیئرنگ کمیٹی پر زور دیا کہ وہ آئندہ اجلاس میں انٹر امتحانات کی ری شیڈولنگ کی منظوری دیں۔

واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 27 جون تک جاری رہیں گے۔

بشکریہ: آئی این پی

پاکستان

karachi

Sindh Education Minister

intermediate exams

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div