ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی کردی گئی
11.8 کلو کے ایل پی جی سلینڈر کی نئی قیمت 2322 مقرر
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کے بھاؤ میں بھی کمی کردی گئی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کی بڑی کمی کردی۔
اوگرا نے ایل پی جی کے نرخ میں کمی کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق درآمدی اور مقامی ایل پی جی کی قیمت197 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 438 سستا کردیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو کے ایل پی جی سلینڈر کی نئی قیمت 2322 مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل سلینڈرکی قیمت میں 1686 روپے کی کمی ہوئی ہے، ایل پی جی کا کمرشل سلینڈر8933 روپے میں فروخت ہوگا۔
OGRA
LPG Gas
مزید خبریں
روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہوگیا
خام تیل کے بعد روس نے پاکستان کو گیس بھی مہیا کردی
پاکستان اور جرمنی کے مابین آمدنی پر ٹیکسوں کی چوری کے معاہدے پر مذاکرات کامیاب
روپیہ مسلسل 15ویں روز مہنگا، ڈالر 290 سے نیچے آگیا
اسٹیٹ بینک نے منی ایکسچینج کمپنی کا لائسنس معطل کردیا
روپیہ مسلسل تگڑا، ڈالر مزید گراوٹ کا شکار
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.