Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

جامعات، کالجز میں طالبات کو منشیات سپلائی کرنیوالی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا
شائع 03 جون 2023 07:19pm
خاتون منشیات فروشی کیلئے کم عمربچوں کو استعمال کرتی تھی، پولیس- تصویر: روئٹرز/ فائل
خاتون منشیات فروشی کیلئے کم عمربچوں کو استعمال کرتی تھی، پولیس- تصویر: روئٹرز/ فائل

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے جامعات اور کالجز میں طالبات کو منشیات سپلائی کرنے والی خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون ملزمہ نصرت پہلے بھی 4 مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے ملزمہ کا ساتھی الطاف بھی 6 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے ایک لاکھ 30 ہزار نقد، 2 کلو چرس اور آئس برآمد کیا گیا ہے خاتون منشیات فروشی کے لئے کم عمربچوں کو استعمال کرتی تھی، گروہ منشیات اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔

Sindh Police

Smuggling Drugs

Drugs Raid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div