کے الیکٹرک نے صارفین پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا

بجلی کی قیمت میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا
شائع 06 جون 2023 03:40pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شہر قائد کے باسیوں کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کا اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق مئی، جون اور جولائی کے ماہ پر ہوگا جب کہ اضافہ جولائی، اگست اور ستمبر 2022ء کی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

karachi

electricity price

K-Electric