Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

خواہش ہے پاکستان کیساتھ آئی ایم ایف پروگرام کامیاب ہو جائے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کی سینئیر صحافیوں سے بات چیت
شائع 08 جون 2023 08:18pm
تصویر: امریکی سفارتخانہ/ فائل
تصویر: امریکی سفارتخانہ/ فائل

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستانی حکومت کےساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہتے ہیں، خواہش ہے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف پروگرام کامیاب ہو جائے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سینئیر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات اور انسانی حقوق کے ایشوز پر پاکستان کےساتھ جاری مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں۔

ڈونلڈبلوم نے کہا کہ ان معاملات پرباقاعدگی سے بات چیت جاری رہتی ہے انسانی حقوق کے معاملے پر واشنگٹن سے بھی بیانات آئے ہیں، خواہش ہے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف پروگرام کامیاب ہوجائے آئی ایم ایف ایک آزاد ادارہ ہے، اس کا اپنا طریقہ کارہے.

دوسری جانب پاکستان کے دورے پرآئی ہوئی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یوایس ایڈ آئیزوبیل کولمین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو مہنگائی، افراط زر، بچوں کوغذائی قلت کا سامنا ہے۔

آئیزوبیل کولمین نے کہا خوشی کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان آج ہیلتھ ڈائیلاگ جاری ہیں۔ انہوں نے دورہ سندھ کے حوالے سے کی پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں غربت، غذائی قلت کا سامنا ہے۔

Donald Blome

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div