Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سال 2023 کے آغاز سے اب تک اسرائیل میں 100 عرب قتل

عرب اسرائیلی کمیونٹیز نے ان قتلوں پرحکومت، پولیس اور بین گویر کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔
شائع 10 جون 2023 03:37pm
عرب کمیونٹی کے ارکان گزشتہ ماہ کنیسٹ کے باہر اپنی کمیونٹی میں ہونے والے تشدد کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
عرب کمیونٹی کے ارکان گزشتہ ماہ کنیسٹ کے باہر اپنی کمیونٹی میں ہونے والے تشدد کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

اسرائیل میں قوم پرست یہودیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں اور عرب کمیونٹی کے افراد کے قتل میں ہوشرُبا اضافہ ہوا ہے۔

ہفتے کی صبح بیر شیبہ کے مغرب میں اوفاکیم کے قریب ایک 25 سالہ بدو شخص کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس ابھی تک اس کی موت کے حوالے سے سے تفتیش کر رہی ہے۔

اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بعد میں اعلان کیا کہ دو مشتبہ افراد کو اس مہلک چاقو حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ہفتہ کو وائے نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 25 سالہ نوجوان کی ہلاکت سال 2023 کے آغاز سے عرب کمیونٹی کا 100 واں قتل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس فی الحال قتل کے پس پردہ حالات کی تحقیقات کر رہی ہے، ایک آپشن یہ بھی ہے کہ حملہ ایک مجرمانہ واقعہ تھا۔

اس مہینے کے آغاز سے لے کر اب تک یہ 15 واں قتل ہے، جس میں اس ہفتے کے آخر میں یافیا میں ایک 15 سالہ نوجوان سمیت پانچ نوجوانوں کی ہلاکت اور مغربی گلیلی میں ایک نوجوان لڑکی کا قتل شامل ہے۔

حکومتی ناکامی

اس اسرائیل میں عربوں کے قتل میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال 100 قتلوں تک پہنچنے میں اسرائیل کو نومبر تک کا وقت لگا تھا، لیکن اس سال اس تعداد تک پہنچنے میں صرف آدھے سے کچھ ہی زیادہ وقت لگا۔

اسرائیل کے حکومتی وزراء نے ان واقعات کا نوٹس لینا شروع کر دیا ہے، نیتن یاہو نے اس حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی کے قیام کا حکم دیا تھا، اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے اسرائیل کے پولیس چیف کوبی شبتائی اور دیگر ضلعی کمانڈروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

بین گویر نے کہا، ”میں اس مقصد کے لیے پولیس افسران کو میدان میں لا کر، پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ، اور نیشنل گارڈ کے قیام کے ذریعے بہت زیادہ وسائل مختص کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔“

عرب اسرائیلی کمیونٹیز کے بہت سے رہائشیوں نے ان قتلوں پرحکومت، پولیس اور بین گویر کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

ہفتہ کو والا کی طرف سے عرب کمیونٹی میں عام ہڑتال کی باتیں بھی رپورٹ کی گئیں۔

Israel

Arab Murders

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div