Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا سے فوج واپس بلانے کیلئے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا
اپ ڈیٹ 10 جون 2023 06:07pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں فوج تعیناتی کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب اور کے پی کے بعد بلوچستان میں بھی فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی

چیف کمشنر آفس نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا، مراسلے میں وزرات داخلہ سے کہا گیا کہ عوامی مفاد میں 10 مئی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج لگائی گئی تھی، اسلام آباد میں امن و امان صورتحال اطمینان بخش ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کے پیش نظر فوج کو طلب کیا گیا تھا، اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کا اطلاق 10 مئی کو کیا گیا تھا۔

پنجاب حکومت کا فوج واپس بھیجنے کا فیصلہ

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی فوج واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے 10 مئی کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبے میں فوج کی تعیناتی کا آرڈر واپس لے لیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق 10 مئی کو فوج کی تعیناتی کا آرڈر آرٹیکل 245 کے تحت جاری کیا گیا تھا، جو صورتحال معمول پر آنے کے واپس لے لیا گیا ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا سے فوج کو واپس بلانے کے لیے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ 10 مئی کو وفاقی وزارت داخلہ نے امن وامان کے قیام کے لیے اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں فوج تعینات کرنے منظوری دی تھی۔

جس کے بعد 15 مئی کو بلوچستان میں بھی فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

9 مئی واقعات: تھانہ ریس کورس لاہور میں ایک اور مقدمہ درج

لاہور کے تھانہ ریس کورس میں سانحہ 9 مئی کے واقعات پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مشتعل ہجوم نے ہنگامہ آرائی کے دوران زمان پارک چوک میں لاکھوں روپے مالیت کے ٹریفک سگنلز اور 2 کروڑ سے زائد مالیت کی دیگر سیکیورٹی انسٹالیشنز کی توڑ پھوڑ کی۔

واقعے کا مقدمہ سیف سٹی اتھارٹی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

pakistan army

اسلام آباد

punjab