Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے سمری وزارت داخلہ کو بھیج دی
اپ ڈیٹ 10 مئ 2023 02:51pm

پنجاب میں امن وامان کے قیام کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

پنجاب میں فوج تعینات کرنے کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب نے سمری وزارت داخلہ کو بھیج دی۔

ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ فوج کو امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے طلب کیا گیا ہے، فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ فوج ضلعی انتظامیہ کی مدد کے لیے طلب کی گئی ہے، محکمہ داخلہ نے فوج کی 10 کمپنیوں کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ نے بتایا کہ فوج کو لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بھی پاک فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے فوجی کی تعیناتی کی سمری ارسال کردی۔

pakistan army

lahore

punjab

imran khan arrested

politics may 10 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div