Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پیپلزپارٹی کا ترانا ’دلا تیر بجا‘ بھارت میں بھی مقبول، ویڈیو دیکھیں

بھارت کے ایک ڈانس کلب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 10 جون 2023 07:37pm

پاکستان پیپلز پارٹی کا شہرہ آفاق ترانہ ’دِلا تیر بجا‘ نہ صرف پارٹی کا مقبول ترانہ ہے بلکہ اسے اکثر اوقات شادیوں میں بھی سنایا گیا ہے لیکن اب کی بار اس کی گونج سرحد پار بھی سنائی دی۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے نائٹ کلب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ترانے ’دلا تیر بجا‘ کو چلانے والی ڈسک جوکی (ڈی جے) نے اپنی ویڈیو کو پسند کرنے پر پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈی جے کرن ڈیمبلا نے گزشتہ ماہ 20 مئی کو اپنے انسٹاگرام پر پیپلز پارٹی کے ترانے ’دلا تیر بجا‘ کو نائٹ کلب میں چلانے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

ویڈیو میں انہیں بھی ڈسک جوکی ڈیسک کے قریب ’دلا تیر بجا‘ پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں نائٹ کلب کے دوسرے مرد و خواتین کو بھی پیپلز پارٹی کے ترانے پر جھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ’دلا تیر بجا‘ پیپلز پارٹی کا مقبول ترانہ ہے، جو 1987 میں ریلیز ہوا تھا اور اس کی کمپوزیشن پارٹی سپورٹر اور لیاری کے رہائشی ظہور احمد زیبی نے کی تھی۔

پیپلز پارٹی کے ترانے کی گلوکاری شبانا نوشی نے کی تھی اور یہ اس موسیقی پر بنایا گیا پہلا اور اوریجنل گانا تھا۔

Pakistan People's Party (PPP)

Dila teer bija

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div