Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

میئر کراچی الیکشن، مرتضیٰ وہاب اور حافظ نعیم کے علاوہ کس کے کاغذات منظور ہوئے

کوئی ادارہ الیکشن پر اثرانداز نہیں ہوگا، حافظ نعیم کے مینڈیٹ پر قبضے کے الزام پر مرتضیٰ وہاب کا جواب
شائع 11 جون 2023 03:16pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

میئر کراچی کا الیکشن 15 جون کو ہوگا، پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان سمیت دیگر افراد کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

کون کرے گا شہر قائد پر حکمرانی، میئر کراچی کے الیکشن میں چند دن باقی رہ گئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی اہم عہدے پر اپنا اپنا امیدوار لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

میئر اور ڈپٹی کے انتخابات میں کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے میئر بیرسٹر مرتضی وہاب اور ان کے کورنگ امیدوار نجمی عالم کے کاغذات درست قرار پائے ہیں۔

میئر کراچی کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔

ڈپٹی میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار عبداللہ مراد اور جماعت اسلامی کے سیف الدین ایڈووکیٹ، قاضی صدرالدین اور جنید مکاتی کے بھی کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں عوام کا مینڈیٹ آچکا ہے، ہمیں مل کر کام کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت کا کوئی بھی ادارہ الیکشن پر اثرانداز نہیں ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو کراچی نے سب سے زیادہ ووٹ دیئے، لیکن اب عوام کے مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، گزشتہ روز بھی کچھ چیئرمین لاپتا ہوئے۔

Jamaat e Islami

mayor karachi

Pakistan People's Party (PPP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div