Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

مشکوک پارسل نے جاپانی وزیراعظم کے قتل کی سماعت منسوخ کروادی

خطرناک پارسل ملنے کے بعد عدالتی عملے اور سائلین سے عمارت کو خالی کروا لیا گیا
شائع 12 جون 2023 02:27pm

جاپان کے سابق وزیراعظم قتل کیس کی سماعت اچانک منسوخ کردی گئی۔

جاپان کی نارا ڈسٹرکٹ عدالت نے سابق وزیراعظم شینزو آبے کے قتل کی سماعت اس وقت منسوخ کردی جب عدالت کو ایک مشکوک پارسل موصول ہوا۔

حکام کے مطابق جب پارسل کو میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کیا گیا تو اس میں خطرناک مواد پایا گیا جس کے بعد عدالتی عملے اور سائلین کو عمارت خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

پولیس کا بم ڈسپوزبل عملہ فوری طور پر متحرک ہوا اور گتے کے باکس کو اٹھا کر عدالتی احاطے سے دور لے گیا۔ جاپان کے مقامی وقت کے مطابق عدالت کو مشکوک باکس 11 بجکر 15 منٹ پر موصول ہوا جبکہ کیس کی سماعت 3 بجے ہونی تھی۔

یاد رہے کہ جاپان کے سابق وزیراعطم شینزو آبے کو گزشتہ سال 2022 میں جولائی کے مہنے میں قتل کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم 42 سالہ ملزم تاسیا یاما گامی کے خلاف آج فیصلہ متوقع تھا۔

Japan

Japanese Prime Minister Shinzo Abe

Japan Crimes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div