Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کوشش ہے کہ ملک میں صفر لوڈشیڈنگ ہو، خرم دستگیر

ملک بھر میں یکساں نرخوں کے لئے 150 ارب روپے خرچ کیئے جائیں گے، وفاقی وزیر
شائع 12 جون 2023 02:44pm
وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر۔ فوٹو — اسکرین گریب
وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر۔ فوٹو — اسکرین گریب

وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ ملک میں صفر لوڈ شیڈنگ ہو۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ فاٹا کے علاقوں میں 25 ارب روپے کی بجلی کی مد میں ریلیف دیں گے جب کہ آزاد کشمیر میں بھی 55 ارب روپے کا ریلیف فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے لئے 315 ارب روپے کا ریلیف ہے، اس کے علاوہ بلوچستان کے ٹیوب ویلز کے لئے 58 ارب روپےکا ریلیف وفاق دے گا اور ملک بھر میں یکساں نرخوں کے لئے 150 ارب روپے خرچ کیئے جائیں گے۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور اتحادی حکومت نے بجلی کے مسائل حل کیے، ایک سال میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی پاکستان کے سسٹم میں آئی، بجلی کے تمام منصوبے نواز شریف کے تحفے ہیں جن کے آج ثمرات مل رہے ہیں۔

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ بجلی کی فراہمی اور سستی بجلی پر توجہ دے رہے ہیں، کوشش ہےملک میں صفر لوڈشیڈنگ ہو۔

PDM

lahore

electricity price

khurram dastagir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div