Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

حکومت کا ٹی ایل پی کے مطالبات پر مذاکرات کا فیصلہ

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے جائز مطالبات کو سنا جائے گا۔
شائع 12 جون 2023 03:51pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مطالبہ پر مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں کمیٹی ٹی ایل پی کے وفد سے بات چیت کرے گی۔

مذاکراتی کمیٹی ٹی ایل پی کے چار مطالبات کو سنے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے جائز مطالبات کو سنا جائے گا۔

ٹی ایل پی نے جمعہ کو ”پاکستان بچاﺅ“ لانگ مارچ کا آگاز کیا تھا۔

تحریک لبیک پاکستان کے قائد سعد حسین رضوی کی قیادت میں لانگ مارچ تحریک کے مرکزی دفتر ملتان روڈ سے روانہ ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد جائے گا، قافلہ اس وقت گجرات میں موجود ہے۔

Rana Sanaullah

TLP

Saad Hussain Rizvi

Dialogues with government

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div