Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداروں کا اعلان کردیا

عون چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری جنرل، پارٹی کے ترجمان اور پیٹرن اِن چیف بھی ہوں گے
اپ ڈیٹ 12 جون 2023 05:47pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے پارٹی کے عہدیداروں کا اعلان کردیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پارٹی عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے عبدالعلیم خان کو استحکم پاکستان پارٹی کا صدر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

جہانگیر ترین کے مطابق عامر کیانی استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل جبکہ عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، پارٹی کے ترجمان اور پیٹرن اِن چیف بھی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مزید عہدیداران کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

استحکام پاکستان پارٹی کا قیام حال ہی میں عمل میں آیا ہے جس میں بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے سابق رہنما شامل ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر علی زیدی، فواد چوہدری، فردوس عاشق اعوان، عامر کیانی، جے پرکاش، مراد راس اور دیگر شامل ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کا جھنڈا بھی فائنل کرلیا گیا ہے اور اس کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جہانگیر ترین نے ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

Jahangir Tareen

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

Politics 12 June 2023

awn chaudhry

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div