اے ٹی سی کا جلاؤ گھیراؤ کیس میں اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی
اپ ڈیٹ 13 جون 2023 10:59am
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر۔ فوٹو — فائل

لاہور: عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے اسد عمر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

اسدعمر عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں میں روبرو پیش ہوئے جس پر عدالت نے اسد عمر کی حاضری مکمل کرتے ہوئے انہیں جانے کی اجازت دی۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت میں توسیع سے متعلق حکم سناتے ہوئے اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا اور ان کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی۔

pti

ATC

lahore

Asad Umer