گلوکار طاہر شاہ کا ہالی ووڈ فلم میں اداکاری کا اعلان
پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے گلوکاری سے اب اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں وہ جلد ہالی وڈ فلم میں اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔
سال 2013 میں آئی ٹو آئی گانے کے ذریعے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ اپنے گانے کی مقبولیت کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئے۔
ان کے گانے کو جہاں پسند کیا گیا وہیں گلوکار کو ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
سال 2016 میں طاہر شاہ نے ایک اور شاہکار گانا اینجل ریلیز کیا جو آئی ٹو آئی کی ہی طرح بے حد مقبول ہوا۔
گزشتہ دنوں گلوکار نے ایک ٹوئٹ کرکے شائقین کو حیران کردیاتھا ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہالی ووڈ فلم میں نظر آئینگے اور اس فلم کا نام بھی آئی ٹو آئی رکھا گیا ہے۔
فلم کے ڈائیلاگز ، اسکرپٹ ، اسکرین پلے اور گانے طاہر شاہ کے ہی تحریر کردہ ہیں۔ فلم میں انہوں نے گلوکاری بھی کی ہے جبکہ اپنی ہی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں وہ خود مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
آئی ٹو آئی فلم میں کینیڈین ، امریکن اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے فنکار شامل ہونگے جبکہ اس فلم کا پہلا اسپیل کینیڈا اور دوسرا تیسرا اسپیل امریکہ اور متحدہ عرب امارات میں عکس بند کیا جائیگا۔
فلم کی پری پروڈکشن کو امریکہ میں مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ جلد ہی اس فلم کی پروٖڈکشن کا آغاز ہوگا۔ اس فلم کو انگریزی زبان کے علاوہ اردو میں بھی ریلیز کیا جائیگا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔