بھارتی فلموں کے اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اداکار تامل اور تیلگو فلموں میں ویلن کے کرداروں کیلئے مشہور تھے
شائع 13 جون 2023 08:36pm

جنوبی بھارتی فلموں کے اداکار کازان خان دل کا دورہ پڑنے سے دنیا فانی سے کوچھ کرگئے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کازان خان تامل اور تیلگو فلموں میں ویلن کے کرداروں کیلئے مشہور تھے۔

جنوبی بھارتی فلموں کے پروڈکشن کنٹرولر اور فلم پروڈیوسر این ایم بدوشا نے اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کازان خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے این ایم بدوشا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’مشہور ویلن اداکار کازان خان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ انہوں نے کئی تامل تیلگو فلموں میں اداکاری کی ہے۔‘

اداکار کی موت کی خبر سُن کر انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں سمیت مداحوں نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی۔

اداکار کازان خان کون تھے ؟

کئی دہائیوں پر محیط کیریئر میں، کازان خان نے ملیالم، تامل اور کنڑ سمیت تمام زبانوں کی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے 50 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔ اداکار زیادہ تر فلموں میں مخالف کردار ادا کرنے کے لیے جانا جاتا تھا۔ ان کے فلمی کریڈٹ میں سی آئی ڈی موسی، اُلتھائی الیتھا، میٹکوڈی، دی ڈان اور نام اروور نامکو اروور شامل ہیں۔

یہ اداکار ملیالم سنیما میں ایک گھریلو نام بن گیا جب اس نے 1995ء میں شاجی کیلاس کی فلم دی کنگ میں وکرم گھورپڑے کا کردار ادا کیا، جس میں سپر اسٹار مموٹی مرکزی کردار میں تھے۔

اس فلم نے کازان خان کی ملیالم اداکاری کا آغاز کیا۔ کازان خان نے سال 1992 میں سینتھامیز پٹو میں بوپتھی کے طور پر اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ ان کے دیگر کاموں میں کلیگنن، سیتھوپتی آئی پی ایس، ڈوئٹ، مورائی مامن، آنازہگن اور کروپو نیلا جیسی فلمیں شامل تھیں۔

Kazan Khan