Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عبوری ضمانت منظور ہونے کیخلاف اپیل، پرویز الہٰی کو نوٹس جاری

عدالت نے پی ٹی آئی صدر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 جولائی کو جواب طلب کرلیا
اپ ڈیٹ 15 جون 2023 10:59am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت منظور ہونے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر نے پرویزالہٰی کی عبوری ضمانت منظوری کے خلاف حکومت پنجاب کی اپیل پر سماعت کی۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی صدر کی عبوری ضمانت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت عالیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی ادائیگیوں میں ساڑھے 12 کروڑ روپے رشوت کے کیس میں پرویزالہٰی کی عبوری ضمانت منظوری کی گئی تھی جس کے خلاف پنجاب حکومت نے اپیل دائر کررکھی ہے۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div