Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

مئیر کراچی انتخاب کیس: شیڈول جاری ہونے کے بعد الیکشن ملتوی نہیں کیا جاسکتا، عدالت

عدالت جماعت اسلامی کی درخواست مسترد
شائع 15 جون 2023 12:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے میئر کراچی کے براہ راست انتخاب کے خلاف کیس میں حافظ نعیم کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

دو رکنی بینچ نے چار صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ میں کہا کہ شیڈول جاری ہونے کے بعد الیکشن ملتوی نہیں کیا جاسکتا، جماعت اسلامی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

عدالت نے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2023 کے خلاف فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔

گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے میئر کراچی کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کی معطلی سے متعلق حکم امتناع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے خلاف حافظ نعیم الرحمان کی درخواست پر سماعت 22 جون کے لیے مقرر کی تھی۔

عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ اگر پٹیشن منظور کی تو جو غیر منتخب نمائندہ میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چئرمین جو بھی ہوگا وہ ہٹ جائے گا۔ فی الوقت تمام امیدوار الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔

Sindh High Court

Mayor Karachi Election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div