Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

چیری سے سالانہ کروڑوں روپے پاکستان کے کس ضلع میں کمائے جاتے ہیں

ملک کے مختلف شہروں سے کاروباری افراد چیری خرید کر لے جاتے ہیں
اپ ڈیٹ 16 جون 2023 12:57pm

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں آج کل چیری کا موسم اپنے جوبن پر ہے، علاقے کے باغبان چیری کے پھل فروخت کرکے سالانہ کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔

غذر گلگت بلتستان کا وہ علاقہ ہے جہاں درجنوں اقسام کے چیری پائے جاتے ہیں اور اس وقت غذر کے کاشتکاروں نے اس پھل کو فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں سے کاروباری افراد یہاں کے باغبانوں سے چیری خرید کر لے جاتے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ غذر کے پھل تو لاجواب ہیں لیکن خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اگر سڑکوں کی حالت بہتر کرلی جائے تو مقامی کاشتکاروں کو مزید فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

تاجر کہتے ہیں گلگت بلتستان کی حکومت غذر کے باغبان حضرات کو علاقے میں موجود پھلوں کو مارکیٹ پہنچانے کےلئے سہولتیں فراہم کریں تو یہاں کے لوگ پھل فروٹ فروخت کرکے ہی کروڑوں روپے کما سکتے ہیں۔

Pakistan Trade

Cherry

Pakistan Fruit Export

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div