توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا آج نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نے108 میں سے 58 تحائف توشہ خانہ میں جمع نہیں کرائے، نیب نوٹس
شائع 16 جون 2023 11:19am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی نے آج نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور ملزم متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ آج گیارہ بجے طلب کیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو بھیجے گئے طلبی کے نوٹس میں کہا گیا کہ آپ نے فئیر پرائس تجزیہ کرائے بغیرتحائف اپنے پاس رکھے، آپ بطور وزیراعظم تحائف کی قیمت کا تخمینہ لگانے کے عمل پر اثر انداز ہوئے۔

نیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو 108 تحائف ملے جن میں سے انہوں نے 58 تحائف توشہ خانہ میں جمع نہیں کرائے۔

NAB

tosha khana case

chairman pti