Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

کراچی، لیاقت آباد سُپرمارکیٹ کی 750 مخدوش دکانیں سیل کردی گئیں

سپرمارکیٹ میں چار سرکاری دفاتر کو بھی سیل کیا گیا
شائع 16 جون 2023 04:06pm
اسکرین گریب - آج نیوز
اسکرین گریب - آج نیوز
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی میں ممکنہ سمندری طوفان اور بارشیں کے پیش نظرلیاقت آباد سُپرمارکیٹ کی 750 مخدوش دکانیں سیل کردی گئیں ہیں۔

ایس بی سی اے کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنرلیاقت آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بیسمنٹ، گراونڈ فلور اور 9 منزلہ بلڈنگ کو چاروں اطراف سے سیل کیا گیا ہے۔

سپرمارکیٹ میں قائم چار سرکاری دفاتر کو بھی سیل کردیا، جن میں واٹر بورڈ، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، لائبریری، کے ایم سی لیز کے دفاتر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ لیاقت آباد سپرمارکیٹ کی بیسمنٹ میں کئی سالوں سے کئی فٹ پانی جمع ہے جبکہ سپرمارکیٹ کو کئی سال قبل بھی انتہائی مخدوش قراردیا گیا ہے۔

karachi

Biporjoy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div