Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

سانحہ 9 مئی کیس، شہریار آفریدی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جب آپ حق و سچ پر ہوں رب آپ کے لئے کافی ہوتا ہے، شہریار آفریدی
شائع 17 جون 2023 04:29pm
فوٹو ــ اسکرین گریب / پی ٹی آئی ٹوئٹر
فوٹو ــ اسکرین گریب / پی ٹی آئی ٹوئٹر

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی کیخلاف نو مئی کے واقعات میں درج مقدمے میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں تحریک انصاف کے رہنماء شہر یار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے ایف 8 کچہری لایا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نوید خان نے کیس کی سماعت کی ، تفتشی افسر نے شہریار آفریدی کی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچنگ کروانی ہے۔

شہریارآفریدی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ سوشل میڈیا سے حاصل کردہ ویڈیوز کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے شہریار آفریدی کی اہلخانہ سے ملاقات کی استدعا منظور کرلی۔

عدالت نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں تفتشی افسر کی جانب سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر ابتداء میں فیصلہ محفوظ کیا اور بعد میں فیصلہ سناتے ہوئے شہریار آفریدی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہریار آفریدی کی تصویر شیئر کی ہے۔

ٹوئٹ میں شہریار آفریدی کے حوالے سے لکھا ہے کہ انھوں نے عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ ”اللہ سے ہونے کا یقین جن کو ہوتا ہے اللہ انکو سرخرو کرتا ہے، اللہ میری دھرتی ماں کو قائم رکھے، اللہ آپ کو آز ماتا ہے، جب آپ حق و سچ پر ہوں رب آپ کے لئے کافی ہوتا ہے“۔

PTI Leaders arrested

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS