Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کراچی کے ڈاکوؤں نے شہری کو گرین کارڈ سے محروم کردیا

کراچی کے ضلع ساؤتھ میں ڈکیت گینگ سرگرم
شائع 17 جون 2023 07:16pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے ضلع ساؤتھ میں ڈکیت گینگ سرگرم ہوگیا، ڈیفنس میں امریکی شہریت رکھنے والے شہری کو فیملی سمیت لوٹ لیا گیا۔

شہری کو ڈاکوؤں نے گرین کارڈ، قیمتی سامان اور دیگر دستاویزات سے محروم کردیا۔

لوٹ مار کی واردات کا مقدمہ 2 روز بعد درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری ہوں ذاتی کام کرتا ہوں، تقریب سے گھر پہنچے تو گاڑی میں سوار 3 ملزمان نے گھیرلیا، شہری اور اہلخانہ کو گھر کی دہلیز پر لوٹا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا کہ ملزمان نے امریکن اسٹیٹ آئی ڈی اور دیگر دستاویز بھی چھینے، ڈاکوؤں نے اہلیہ اور بیٹی سے موبائل فون اور پرس بھی لوٹے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی جبکہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

karachi

robbers

defance

US Citizen

district south

green card

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div