Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار

پولیس نے شمائلہ ستار کو جیوفنسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر گرفتار کیا
شائع 18 جون 2023 05:03am
قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار (فائل فوٹو)
قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار (فائل فوٹو)

لاہور میں قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انوسٹی گیشن پولیس نے شمائلہ ستار کو جیوفنسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شمائلہ کی شناخت جناح ہاؤس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیجز سے ہوئی جس کے بعد قومی فٹبالرشمائلہ ستارکی گرفتاری کےلیے انکی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ شمائلہ ستار کو گرفتارکرنے کے بعد جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا، جہاں اُن کی شناختی پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

شمائلہ ستار فٹبال کی قومی ٹیم میں بطورگول کیپرنمائندگی کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔

9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور میں تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مطلوب شرپسندوں کی گرفتاریاں جاری ہیں، اور پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں ابتک گرفتار کئے گئے 11 سو سے زائد ملزمان میں سے 160 ملزمان کو رہا کردیا گیا ہے۔

FootBall

MAY 9 RIOTS

Shumaila Sattar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div