Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

کراچی سے اڑنے والی ایئر ٹیکسی کا کرایہ کتنا، بُک کیسے کریں

ایئر ٹیکسی میں 4 سے 6 افراد سفر کرسکیں گے، ایمرجنسی سہولت بھی دستیاب ہوگی
اپ ڈیٹ 18 جون 2023 10:50pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

پاکستان اور ترقی لازم و ملزوم ہے۔ اب پاکستان کے آسمان پر ایئر ٹیکسی چلے گی۔

کیا آپ نے آسمان پر ٹیکسی اڑتے دیکھی ہے، اگر نہیں تو اب جلد ہی پاکستان میں آسمان پر فضائی ٹیکسی اڑتی دیکھی جاسکے گی اس میں ایمرجنسی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

کیپٹن عاصم نواز اور کیپٹن حمزہ کا کہنا ہے کہ فضائی ٹیکسی سروس میں آن لائن ٹکٹ بک ہوں گے اور 4 سے 6 افراد سفر کرسکیں گے۔ سہولت سے مریضوں کے ساتھ کاروباری حضرات اور دیگر افراد فائدہ اٹھاسکیں گے۔

اسکائی ونگز کے سی ای او کیپٹن نواز عاصم نے آج نیوز کو بتایا کہ ایک طرف کے لیے کم از کم کرایہ تقریباً 25,000 روپے فی مسافر ہوگا، تاہم یہ الگ الگ مقامات کے لیے مختلف ہوسکتے ہیں۔“ انہوں نے کہا کہ بکنگ کے لیے ٹیکسی سروس کی ایپ پر کام کیا جارہا ہے۔

ایئر ٹیکسی 10 ہزار فٹ بلندی پر پرواز کرے گی، جدید سہولت نواب شاہ، سکھر، موئنجوداڑو، بہاولپور اور رحیم یار خان سمیت ملک بھر کے چھوٹے ایئرپورٹس کے لئے ہوگی۔

ایئر ٹیکسی کی تعداد ابتداء میں کچھ کم ہے لیکن جلد ہی انھیں 14 تک بڑھا دیا جائے گا۔ ائر ٹیکسی سروس سے عوام کو آسانی کے ساتھ نقل و حمل کا تیز ترین ذریعہ میسر آئے گا۔

یاد رہے کہ نجی کمپنی اسکائی ونگز ایک غیرملکی سرمایہ کار کے ساتھ مل کر کراچی میں بھی جدید سہولت کا آغاز کررہی ہے۔ اس حوالے سے معاہدے پردستخط کیے جاچکے ہیں۔

چند ہفتے قبل اِسکائی ونگز ایوی ایشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) عمران اسلم خان نے کہا تھا کہ یہ سروس دیگر ٹیکسی بُکنگ ایپلی کیشنز کی طرح موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکے گی، جس میں آپ اپنے مطلوبہ وقت اور منزل کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

Sky Wings

Air Taxi

Pakistan business Community