Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

تحریک انصاف کے بیرونی ایجنڈے کو پاش پاش کردیا، مولانا فضل الرحمان

ملک میں دہشتگردی بار بار سر اٹھاتی ہے، گزشتہ حکومت نے قیام امن کیلئے کچھ نہیں کیا، سربراہ حکومتی اتحاد
شائع 19 جون 2023 12:11pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

حکومتی اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی تھی ہم نے اس کے ایجنڈے کو پاش پاش کردیا۔

ٹانک میں کارکنوں سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی جماعت پر تنقید کی۔ انھوں نے سربراہ تحریک انصاف کا نام لیے بغیر کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ یہ شخص ملک دشمن ہے، ہم نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف کلمہ حق بلند کیا، تحریک انصاف کا ایجنڈا بیرونی تھا، ہم نے اس کا ایجنڈا پاش پاش کردیا۔

ملک میں امن و امان کی صورتحال پر حکومتی اتحاد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی بار بار سر اٹھاتی ہے، امن و امان کی ذمہ دار حکومت ہوتی ہے، گزشتہ حکومت نے قیام امن کیلئے کچھ نہیں کیا۔

پاکستانی معیشت پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی نظام کے سوا کوئی نظام نہیں چل سکتا، ہم عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بحال کریں گے۔

ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹانک کے مسائل سے واقف ہوں، ہم ٹانک میں پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے، گومل زام سے ضلع کو صاف پانی میسر آئے گا۔

PDM

pakistan economy

9 May

PTI Leaders Left Party

Politics June 19 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div