Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

قوم مشکلات سے نکلنے کا فیصلہ کرلے تو کوئی آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا، وزیراعظم

شہباز شریف ںے نوجوانوں میں ایوارڈز اور چیکس تقسیم کیے
اپ ڈیٹ 19 جون 2023 10:15pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں محفوظ ہے، قوم مشکلات سے نکلنے کا فیصلہ کرلے تو کوئی ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا۔

اسلام آباد میں پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈز کی تقریب وزیراعظم ںے نوجوانوں میں ایوارڈز اور چیکس تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے، باصلاحیت نوجوانوں سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی، نوجوان ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بات کسی انوویشن ایوارڈ کی نہیں آپ کے آئیڈیاز کی ہے، آپ کے آئیڈیاز کی قیمت ماضی کے مقابلے میں کم ہیں، نوجوان اپنی محنت اور قابلیت سے عالمی مارکیٹ میں اپنا مقام بنائیں گے، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں محفوظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ایک ہنر ہونا چاہیئے، ہمیں آپ جیسے بچوں پر بے پناہ انویسمنٹ کرنا ہوگی، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں، لاکھوں باصلاحیت نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کیے، ہمیں نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خادم پنجاب کے طور پر ایک پروگرام کا آغاز کیا تھا، ہم نے کروڑوں روپے نوجوانوں پر خرچ کیے، بلڈنگ بنانے، خریدنے اور انڈسٹریز لگانے میں وقت لگتا ہے، بچوں کو تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے وظائف فراہم کیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو آج معاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، میرا ایمان ہے کہ ہم ضرور اس مشکل سے بھی نکل آئیں گے، قوم مشکلات سے نکلنے کا فیصلہ کرلے تو کوئی ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر لیپ ٹاپس سے متعلق بہت سے الزامات لگائے گئے، میرٹ سے ہٹ کر کسی کو بھی لیپ ٹاپ نہیں دیا گیا، ہمیں قرضوں سے جان چھڑانی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ چین سمیت دوست ملکوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، وسائل سے استفادہ کرکے خود کفیل ہوسکتے ہیں، قوموں کی زندگی میں اس طرح کے چینلجز آتے جاتے رہتے ہیں۔

ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے محنت کریں گے، ہمیں باتوں اور وعدوں کی بجائےعملی طور پر کچھ کرکے دکھانا ہوگا، لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان وجود میں آیا، ہمیں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا، اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملکی ترقی کا سفرجاری رہے گا۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Politics June 19 2023

Prime Minister's National Innovation Awards

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div