Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

ایف آئی اے نے اعظم سواتی، علی زیدی اور قاسم سوری کو طلب کرلیا

تینوں رہنماؤں پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کا الزام ہے
شائع 19 جون 2023 06:48pm

ایف آئی اے نے اعظم سواتی، علی زیدی اور قاسم سوری کو قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی اور حال ہی میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے والے علی زیدی کو طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے نے تین اہم رہنماؤں کو 22 جون کو طلب کیا ہے، اور تینوں کو نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق تینوں رہنماؤں کو 22 جون کو لاہور آفس طلب کیا گیا ہے، غیر حاضری جوابی وضاحت کی عدم دستیابی تصورہوگی۔

Ali Zaidi

Qasim Suri

azam sawati

PTI Leaders arrested

PTI Leaders Left Party

Politics June 19 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div