Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بلدیاتی الیکشن پہلے ہونے سے عام انتخابات پر اثر پڑے گا، رانا ثناء اللہ

وزیر داخلہ کی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں التوا کی درخواست
شائع 22 جون 2023 05:14pm
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے الیکشن کمیشن سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں التوا کی درخواست کردی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن پہلے ہونے سے عام انتخابات پر اثر پڑے گا اور پیچیدگی ہوگی، نوازشریف عام انتخابات سے پہلے وطن آئیں گے اور انتخابی مہم کی سربراہی کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیرصدرارت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد شریک ہوئے۔ بلدیاتی انتخابات اورجنرل الیکشن کے معاملات زیرغورآئے۔

ذرائع کے مطابق شرکاء کو شہرِ اقتدار کی نئی حلقہ بندیوں متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ نے کہا کہ 9 مئی کے بعد ملک میں انتخابات کے لیے ماحول سازگار بنایا جاچکا ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، ایسے وقت میں بلدیاتی انتخابات جنرل الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف آٸندہ عام انتخابات سے پہلے وطن واپس آٸیں گے اور مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی سربراہی کریں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، مختلف مسائل پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اپنا اپنا نکتہ نظر ہے۔

Interior Minister

اسلام آباد

Rana Sanaullah

Karachi Local Bodies Election 2023

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div