Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

پی آئی اے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل

حج پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 94 فیصد رہا
شائع 23 جون 2023 10:40am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز کے ساتھ ہی قبل ازحج آپریشن مکمل ہوگیا۔

قبل از حج آپریشن میں پاکستان سے 268 پروازوں کے ذریعے 61 ہزار 467 حجاج حجاز مقدس روانہ ہوئے۔

پی آئی اے کے قبل ازحج آپریشن 21 مئی سے 22 جون تک جاری رہا، اس دوران کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے پروازیں روانہ ہوئیں۔

اس کے علاوہ سکھر، رحیم یار خان اور کوئٹہ سے حجاج نے براستہ کراچی، جدہ کا سفر کیا۔

قومی ائیر لائنز کی حج پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 94 فیصد رہا جب کہ 19 پروازیں مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار رہیں۔ پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن 2 جولائی سے 2 اگست تک جاری رہے گا۔

پاکستان

Hajj 2023

PAKISTAN INTERNATIONAL AIRLINES (PIA)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div