Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف کے فیصلے کا کاؤنٹ ڈاون شروع ہوگیا، شیخ رشید

اتفاق فاؤنڈری کا منشی رشتے دار تو بن سکتا ہے اقتصادی ماہر نہیں بن سکتا، سابق وفاقی وزیر
شائع 23 جون 2023 12:47pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے فیصلے کا کاؤنٹ ڈاون شروع ہوگیا، سات دن میں پتا چل جائے گا کہ آر ہوگا یا پار ہوگا۔

شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ حکمرانوں کا زور تقریروں اور تصویروں پر ہے معشیت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے اور مزید سیاسی عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے حقیقی حکومت عوام کے دلوں میں کی جاتی ہے بیسا کھیوں کے سہارے سیاست کرنے والے سیاسی موت مرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اصولوں اورعوام کی خدمت کے لیے جینے مرنے اور اپنے خاندان کے لیے کام کرنے والوں میں فرق ہوتا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی باری کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ خواب دیکھنے پرکوئی پابندی نہیں یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوں گے پاکستان ان بحرانوں سے بھی نکلے گا اور منی لانڈرنگ کرنے والوں سے بھی چھٹکارا حاصل کرے گا۔

شیخ رشید نے وزیر خزانہ کا نام لیے بغیر ٹوئٹ میں تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ۔ دو سو روپے کا ڈالر کرنے والا حواس باختہ ہوچکا ہے کبھی آئی ایم ایف کو للکارتا ہے کبھی سفیروں کے پاؤں پڑتا ہے کبھی صحافیوں پر حملہ کرتا ہے، اتفاق فاونڈری کا منشی رشتے دار تو بن سکتا ہے اکانومی تباہ کرسکتا ہے اکانومسٹ نہیں بن سکتا۔

سابق وفاقی وزیر نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ الیکشن ہوں گے یا نہیں الیکشن شفاف ہوں گے یا نہیں یہ عوام کے لیےسوالیہ نشان ہے لیکن پاکستان کی زندگی سیاسی استحکام میں پوشیدہ ہے۔ سیاسی استحکام صاف شفاف الیکشن سے ہی مل سکتا ہے نہ لوٹی ہوئی دولت نہ بیرون ملک جائیدادیں کام آئیں گی، عوام کی آہیں صدائیں آہ بقاء سسکیاں بدعائیں حکومت کو لے ڈوبیں گی۔

pakistan economy

IMF program

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div