Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

صحافتی اداروں کو ادائیگی سے انکار، فیس بک پر اب خبریں نہیں ملیں گی

کینیڈا میں ادائیگیوں کا بل منظور ہونے کے بعد فیس بک نیوز شیئرنگ ختم کردے گا
شائع 23 جون 2023 02:03pm
فوٹو ــ اے پی
فوٹو ــ اے پی

فیس بک کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے ایک نئے قانون کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو خبروں کے لیے پبلشرز کو ادائیگی کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پلیٹ فارمز نے اعلان کیا ہے کہ وہ کینیڈا میں تمام صارفین کے لئے فیس بک اور انسٹاگرام پر خبروں تک رسائی ختم کر دے گا کیونکہ ملک کی پارلیمنٹ نے انٹرنیٹ کی بڑی کمپنیوں کو پبلشرز کو ادائیگی کرنے پر مجبور کرنے کے لئے قانون سازی کی منظوری دی ہے۔

آن لائن نیوز ایکٹ کے نام سے مشہور اس قانون کو جمعرات کو سینیٹ نے منظور کیا تھا اور توقع ہے کہ جلد ہی اسے باضابطہ طور پر منظور کرلیا جائے گا۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آج ہم اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آن لائن نیوز ایکٹ کے نفاذ سے قبل کینیڈا میں تمام صارفین کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام پر خبروں کی دستیابی ختم کر دی جائے گی۔‘

یہ قانون فیس بک اور الفابیٹ کے گوگل جیسے پلیٹ فارمز کو تجارتی معاہدوں پر بات چیت کرنے اور نیوز پبلشرز کو ان کے مواد کے لئے ادائیگی کرنے پر مجبور کرنے کے قواعد کا خاکہ پیش کرتا ہے، یہ اقدام 2021 میں آسٹریلیا میں منظور کردہ ایک اہم قانون کی طرح ہے۔

یاد رہے کہ کینیڈا کی وفاقی حکومت اب تک تبدیلیوں کی تجاویز کو مسترد کرتی رہی ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ میٹا اور گوگل قانون سازی کے خلاف مہم چلاتے ہوئے ’غنڈہ گردی کے ہتھکنڈے‘ استعمال کر رہے ہیں۔

youtube

فیس بک

social media

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div