Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کی نیب پیشی سے معذرت

قانونی طور پر برطانیہ کا رہائشی ہوں، پاکستان کے میرے ایڈریس اب میرے نہیں، شہزاد اکبر
اپ ڈیٹ 24 جون 2023 01:56pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری اور مشیر احتساب شہزاد اکبر نے نیشنل کرائم ایجنسی (این ایس سی) 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل سے متعلق نیب پیشی سے معذرت کرلی۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل سے متعلق نیب تحریری جواب موصول ہوگئے۔

زلفی بخاری نے نیب کو تحریری جواب جمع کراتے ہوئے پیش ہونے سے معذرت کرلی، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، درخواست ہے کہ پیشی کی تاریخ میری واپسی تک ملتوی اور نیب انکوائری رپورٹ فراہم کی جائے۔

دوسری جانب سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے لندن سے بھیجے گئے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ تین بار پہلے خط لکھ کر ویڈیو لنک پر بیان کی پیشکش کر چکا ہوں، پاکستانی سفارتخانے میں بھی بیان قلمبند کروانے پر رضامندی دکھائی، اب بھی ویڈیو لنک پر بیان قلمبند کروانے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب میں پاکستان میں رہتا ہی نہیں ہوں، قانونی طور پر برطانیہ کا رہائشی ہوں، پاکستان کے میرے ایڈریس اب میرے نہیں، زندگی کو خطرات ہیں اس لئے برطانیہ کا ایڈریس شئیر نہیں کرسکتا، لہٰذا نیب نے جو بھی نوٹس بھیجنا ہو ای میل کرے۔

pti

NAB

shahzad akbar

PTI Leaders arrested

190 million pounds scandal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div