Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

عزیر بلوچ نے مزید دو مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کردی

عذیر بلوچ سیشن عدالت میں زیرسماعت 18 مقدمات میں سے 16 میں بری ہوچکے ہیں
شائع 24 جون 2023 02:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کی مقامی عدالت میں لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ نے دو مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کردی، عدالت نے درخواست پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں عذیر بلوچ کے خلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی، عذیر بلوچ نے دونوں مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کردی جس پرعدالت نے فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت چار جولائی تک ملتوی کردی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا عذیر بلوچ کے خلاف چاکیواڑہ تھانے میں مقدمہ درج ہے، مقدمے میں عذیر بلوچ پر پولیس مقابلہ، اقدام قتل سمیت دیگر الزامات ہیں۔

عذیر بلوچ کے خلاف سیشن عدالت میں اٹھارہ مقدمات زیر سماعت تھے جس میں سے سولہ میں وہ بری ہوچکے ہیں۔

Uzair Baloch

Karachi Gang war

lyari gangster

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div