Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

’کراچی کے نثارشہید پارک جانے کیلئے ویزہ کس قونصلیٹ سے لگوائیں‘

ڈی ایچ اے انتظامیہ کی نئی شرائط پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
شائع 24 جون 2023 03:51pm
تصویر: ڈی ایچ اے
تصویر: ڈی ایچ اے

پارک شہریوں کی صحت وسکون کا ایک اہم جُز ہوتے ہیں جہاں وہ مصروفیات زندگی سے فارغ ہو کرتازہ دم ہونے کیلئے کچھ وقت گزارتے ہیں۔ لیکن کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز 4 میں واقع ’نثارشہید پارک‘ جانے کے خواہشمندوں کو پہلے کچھ معلومات مد نظر رکھنی ہوں گی۔

ڈی ایچ اے کے زیرانتظام اس پارک میں داخلہ ’مشروط‘ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ، ’ شہری طے کردہ طریقہ کار پر عمل کریں تاکہ پارک میں دوستانہ اور پرامن ماحول کو یقینی بنایا جاسکے۔’

سوشل میڈیا پر پارک میں داخلے سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے ڈی ایچ اے اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رہائشی فیملی کے ساتھ ہی پارک کا دورہ کریں۔ انفرادی داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تین نکاتی ہدایات میں نثار شہید پارک میں واک یا چہل قدمی کے خواہشمند ڈی ایچ اے کے رہائشی حضرات کو مخصوص لباس میں آنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

انتطامیہ کے مطابق واک کرنے والے اسپورٹس کِٹ میں آئیں یا کم از کم شلوار قمیض اور پینٹ شرٹ کے ساتھ جاگرز پہنیں۔

اس پوسٹ کا آخری حصہ سب سے زیادہ دلچسپ ہے جس میں لکھا ہے کہ، ’ اُن افراد کے لیے جو ڈی ایچ اے کے رہائشی نہیں ہیں، فیملی کے ساتھ یا اکیلے پارک میں داخلہ ممنوع ہے۔’

سوشل میڈیا صارفین نے اس ٹویٹ پر بھرپور ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس کیلئے کہیں طنزتو کہیں تنقید کا سہارا لیا گیا۔

ایک صارف نے سوال اٹھایا، ’جو ڈی ایچ اے میں نہیں رہتے وہ ویزہ لگوانے کیلئے کس قونصلیٹ میں جائیں؟‘

ڈی ایچ اے انتطامیہ کے سامنے مستقبل کے حوالے سے بھی سوال رکھا گیا کہ کیا رہائشی علاقے کا دورہ کرنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں؟ یا مستقبل میں اس طرح کی ویزا پابندیاں عائد کرنے کا کوئی منصوبہ ہے؟۔

DHA

DHA Karachi

NISAR SHAHEED PARK

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div