Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

یونان حادثہ: انتہائی مطلوب بدنامِ زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار

ملزم متعدد فراڈ میں ملوث اور کئی مقدمات میں مطلوب ہے۔
شائع 25 جون 2023 09:17am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل فیصل آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

ملزم طاہر ندیم کے خلاف 30 سے زائد مقدمات درج تھے اور 3 انکوائریاں بھی درج تھیں۔

ملزم کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں 14 مقدمات اور فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں فراڈ کے تحت 16 مقدمات درج تھے۔

ملزم نے متعدد شہریوں سے جعل سازی اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر کروڑں روپے لوٹے۔

ملزم شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ، کینیڈا، جاپان و دیگر ممالک بھیجنے میں ملوث تھا۔

ملزم طاہر ندیم فیصل آباد کے شہریوں سے جعل سازی اور فراڈ کرنے میں بھی ملوث رہا۔

ماضی میں ملزم کے خلاف 6 مقدمات میں چالان میں جمع کروایا گیا تھا۔

ملزم مذکورہ مقدمات میں عدالتی مفرور بھی ڈکلیر ہوا تھا۔

ایف آئی نے ملزم طاہر ندیم کے قبضے سے 25 پاکستانی پاسپورٹس اور جعلی بینک مہریں برآمد کیں۔ ملزم سے مختلف ممالک کے جعلی ویزے، چیک بکس، اسٹامپ پیپرز اور متعدد چیکس بھی برآمد ہوئے۔

چھاپے کے نتیجے میں ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ اس دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

FIA

Human Smuggling

Greece Boat Disaster

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div