Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کندھ کوٹ : ٹھل روڈ پر ڈاکوؤں کی مسافر کوچ پر فائرنگ

ڈاکو مسافروں سے موبائل فون اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، شہریوں کا واقعہ کےخلاف احتجاج
شائع 25 جون 2023 09:55am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کندھ کوٹ میں ٹھل روڈ پر لوٹ مار کے لئے آنے والے ڈاکوؤں نے مسافر کوچ پر فائرنگ کردی۔

سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔ کندھ کوٹ میں ٹھل روڈ پر ڈاکو مسافروں سے موبائل فون اور رقم سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے مسافر کوچ کو روکنے کے لیے فائرنگ بھی کی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مسافروں نے واقعےکےخلاف مگسی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ متاثرہ مسافر کوچ کوئٹہ سے بہاولپور جارہی تھی۔

Sindh Police

Kidnapping for Ransom

Dacoits

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div