Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

بلوچستان کپکپار میں خالی گھر سے 38 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

کاروائی خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کی گئی، ترجمان کوسٹ گارڈز
شائع 26 جون 2023 05:33pm

کوسٹ گارڈز نے کپکپار کے علاقے میں واقع ایک خالی گھر سے 136 ملین ڈالر کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر بلوچستان کے علاقے کپکپار میں کارروائی کی گئی اور دوران آپریشن ایک خالی گھر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق کاروائی میں 5166 کلو گرام چرس، 274 کلو گرام کرسٹل اور 53 کلو گرام ہیروئین برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا قبضے میں لی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 136 ملین ڈالر ( پاکستانی 38 ارب 93 کروڑ 34 لاکھ 27 ہزار) ہے، اور ممکنہ طور پر یہ منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کیلئے چھپائی گئی تھی، تاہم کوسٹ گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا۔

drugs

Pakistan Coast Guards

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div