Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

ورلڈکپ کوالیفائر: نیدرلینڈز نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی

ویسٹ انڈیز 375 رنز کا دفاع نہ کرسکا، سپر اوور میں شکست
شائع 26 جون 2023 11:00pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں نیدرلینڈز نے ون ڈے انٹرنیشنل کے سپر اوور میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 374 کا ٹوٹل بناڈالا۔

نکولس پورن نے 104 رنز کی شانداز اننگز کھیلی جبکہ برینڈن کنگ نے 76، جانسن چارلس نے 54 اور کپتان شائی ہوپ نے 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اننگز کے اختتامی لمحات میں کیمو پال کی 25 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز نے ویسٹ انڈیز کو بڑے ٹوٹل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

نیدرلینڈز کی جانب سے بیس ڈی لیڈ اور ثاقب ذوالفقار نے دو، دو جبکہ وویان کنگما اور لوگان وین بیک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ابتدائی بلے بازوں میں وکرم جیت سنگھ نے 37، میکس او ڈوڈ نے 36، ویسلے بریسی نے 27 اور باس ڈی یلڈ نے 33 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔

تاہم پانچویں وکٹ پر تیجا نڈامانورو اور کپتان اسکاٹ ایڈورڈ کے درمیان 143 رنز کی شراکت نے نیدرلینڈز کو جیت کے قریب کردیا۔

تیجا نڈامانورو نے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈ نے 67 رنز بنائے۔

میچ کے اختتامی لمحات میں جب نیدرلینڈ کو 4 اوور میں جیت کے لیے 44 رنز درکار تھے تو ایسے میں میچ کے ہیرو لوگان وین بیک نے 26 اور ایان دت نے 16 رنز بنا کر اسکور برابر تو کردیا تاہم آخری گیند پر ڈچ بیٹر لوگان وین بیک ایک رن نہ بناسکے اور آؤٹ ہوگئے۔

سپر اوور

میچ سپر اوور میں گیا تو لوگان وین بیک ہی بیٹنگ کے لیے دوبارہ آئے، انہوں نے دنیائے کرکٹ کو اس وقت حیرت میں مبتلا کردیا جب جیسن ہولڈر کے ایک ہی اوور میں 30 رنز بنادیے، اس اوورز میں تین چھکے اور تین چوکے لگائے

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ کے سپر اوور میں کسی بھی ٹیم اور کھلاڑی کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

ویسٹ انڈین بیٹر ایک اوور میں اس پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے صرف 8 رنز بناسکے، جس کے ساتھ ہی نیدرلینڈز نے یہ مقابلہ سپر اوور میں اپنے نام کرکے دو پوائنٹس بھی حاصل کرلیے۔

میچ کے اختتامی لمحات اور سپر اوور میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے لوگان وین بیک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کوالیفائر مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کو اس سے قبل زمبابوے سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

icc cricket world cup

world cup qualifiers

west indies vs netherlands

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div