Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پنجاب میں صحت کارڈ پر دل کا علاج اور آپریشن بند

پنجاب حکومت کی صحت کارڈ کی سہولیات ختم کرنے سے متعلق خبروں کی تردید
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2023 06:49pm
Heart disease operations on health card stopped in Punjab - Aaj News

پنجاب میں دل کےعارضے میں مبتلا مریضوں کے لیے درد ناک خبر سامنے آگئی، صوبے کے پرائیوٹ اسپتالوں میں صحت کارڈ پر دل کے مریضوں کا آپریشن بند کردیا گیا۔

اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے واجبات کی مکمل ادائیگی تک دل کے مریضوں کے لیے پرائیویٹ اسپتالوں میں بائی پاس سمیت دیگر آپریشنز کی سہولت بند کردی۔

مراسلے کے مطابق مریضوں کو اب سے پرائیویٹ اسپتالوں میں کارڈیک سرجری اور کارڈیالوجی کی خدمات حاصل کرنے کے لیے مکمل رقم کا 30 فیصد ادا کرنا ہوگا۔

مراسلے کے مطابق صرف پنجاب کے رہائشیوں کو فری علاج سے محروم کیا گیا جبکہ اسلام آباد سمیت دیگر صوبوں کا صحت کارڈ پر علاج معالجہ مفت ہی ہوگا۔

پنجاب حکومت کی صحت کارڈ کی سہولیات ختم کرنے کی تردید

دوسری جانب نگراں صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے اسپتالوں میں صحت کارڈ پر کارڈیالوجی کی سہولیات ختم کرنے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے کارڈیالوجی کی سہولیات بلا تعطل جاری رہیں گی، حکومت پنجاب اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے جا رہی ہے۔

نگراں صوبائی وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کارڈ کے ذریعے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہتری لا رہے ہیں، صحت کارڈ نہ بند کررہے ہیں اور نہ ہی کارڈیالوجی کی سہولیات کو محدود کر رہے ہیں، صحت کارڈ کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

health tips

Health Card

punjab health card

punjab care taker govt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div