Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

صدر مملکت عارف علوی کا مدینہ منورہ میں اسلامی میوزیم کا دورہ

میوزیم کو اسلامی ممالک میں بھی متعارف کروایا جائے گا، چیئرمین میوزیم
شائع 03 جولائ 2023 09:30am
فوٹو — نمائندہ آج نیوز
فوٹو — نمائندہ آج نیوز
فوٹو — نمائندہ  آج نیوز
فوٹو — نمائندہ آج نیوز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مدینہ منورہ میں اسلامی میوزم کا دورہ کیا۔

عارف علوی نے مسجد نبویؐ سے متصل میوزیم کا اہل خانہ اور قونصل جنرل خالد مجید کے ہمراہ دورہ کیا، ان کی آمد پر میوزیم کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر ناصر الزہرانی نے استقبال کیا۔

صدر مملکت نے میوزیم میں سیرت النبیؐ کے بارے میں مفید معلومات سے استفاده کیا انہیں اسلامی تہذیب و تمدن کے بارے میں بھی آگاہ کیا جب کہ میوزیم میں اسلامی اور ثقافتی ماڈلز میں بھی بھرپور دلچسپی لی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ناصر الزہرانی کا کہنا تھا کہ میوزیم مسلم ورلڈ لیگ کے زیر اہتمام قائم کیا گیا ہے، اسے اسلامی ممالک میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔

Museum

Saudia Arabia

President Arif Alvi

madina munawara

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div