Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

9 مئی کو توڑ پھوڑ کے کیس میں 26 ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت کا ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
شائع 03 جولائ 2023 11:07am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: 9 مئی کو قصور میں توڑ پھوڑ کرنے اور سڑک بلاک کرنے کے کیس میں 26 ملزمان کی ضمانت میں 10 روز کی توسیع کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے 9 مئی کو قصور میں توڑ پھوڑ کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سڑک بلاک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

ملزمان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ بے گناہ ہیں، انہیں بلاجواز مقدمے میں نامزد کیا گیا، شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا ڈر ہے، لہٰذا ان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

عدالت نے 26 ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف قصور کے تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج ہے، 26 ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

ATC

lahore

9 May

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div