Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

آئی جی سندھ کا نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے پر مقدمات درج کرنے کا حکم

رفاہی اداروں کو پابند کیا جائے کہ لاش ملنے پر پولیس کو مطلع کیا جائے، غلام نبی میمن
شائع 03 جولائ 2023 06:18pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے پر اب مقدمات درج کیے جائیں گے۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ کچرا کنڈیوں یا سنسان مقامات سے نوزائیدہ کی لاشیں ملتی ہیں، رفاہی اداروں کے تحت نوزائیدہ بچوں کی لاشیں سپرد خاک کردی جاتی ہیں۔

غلام نبی میمن نے حکم دیا کہ رفاہی اداروں کو پابند کیا جائے کہ لاش ملنے پر پولیس کو مطلع کیا جائے، نوزائیدہ بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔

آئی جی سندھ نے حکم دیا کہ متعلقہ اسپتال میں موجود میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) لاش کا معائنہ کرے، نوزائیدہ بچوں کی لاشیں تدفین کے لیے رفاہی اداروں کو دیتے وقت بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنا ہوگی۔

karachi

IG Sindh

Sindh Police

Ghulam Nabi Memon

Newborn Baby

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div