Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

پرویز خٹک نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ تین چار دنوں میں کرنے کا عندیہ دیدیا

پرویز خٹک جلد مانکی شریف اجلاس بلائیں گے، ذرائع
شائع 04 جولائ 2023 10:30am
سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک۔ فوٹو — آئی این پی
سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک۔ فوٹو — آئی این پی

خیبرپختونخوا کی سیاست میں بڑی تبدیلی متوقع ہے، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ تین چار دنوں میں کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز خٹک نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ تین چار دنوں میں کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کا ساتھ دینے کے لئے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز پی ٹی آئی سے مستعفی ہوں گے، نوشہرہ اور پشاور کے کچھ منتخب تحصیل چئیرمین اور مئیر بھی اجتماعی استعفیٰ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پرویز خٹک جلد مانکی شریف اجلاس بلائیں گے جس میں معاملات کو آخری شکل دی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div