Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جعلی ڈگری پر نااہل قرار، پی ٹی آئی اقتدار سے مکمل باہر

خالد خورشید کی ڈگری لندن کی تھی لیکن یونیورسٹی کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2023 03:38pm
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید۔ فوٹو — فائل
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید۔ فوٹو — فائل

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا گیا۔

آج ہی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی، لیکن ووٹنگ سے پہلے ہی گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدالت نے انہیں نااہل قرار دے دیا۔

غلام شہزاد آغا کی رٹ پٹیشن پر تین رکنی بینچ نے دلالئل سننے کے بعد نااہلی کا متفقہ فیصلہ سنایا۔

اپوزیشن کے 9 ارکان نے خالد خورشید کے خلاف تحریک عدم اعتماد گلگت بلتستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔

جبکہ خالد خورشید کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے پیپلز پارٹی کے عبدالحمید اور (ن) لیگ کے رانا فرمان علی نے خالد خورشید کی ڈگری کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ کو نوٹس جاری کردیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے وزیراعلیٰ خان کی لا ڈگری کو چیلنج کرتے ہوئے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی نااہلی کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ڈگری لندن کی تھی لیکن لندن کی یونیورسٹی کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

ایک سماعت کے دوران درخواست گزار نے اپنے وکیل امجد حسین کے ذریعے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعلیٰ کی جمع کرائی گئی ڈگری کی لندن یونیورسٹی سے تصدیق نہیں ہوئی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اسے جعلی قرار دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے یکم دسمبر 2020 کو وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔ خالد خورشید عمران خان کے قریبی ساتھی رہے ہیں۔

ان کی نااہلی کے ساتھ ہی گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بھی تحلیل ہوگئی۔

پی ٹی آئی جس کی کبھی مرکز، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں حکومت تھی، اب ملک بھر میں اقتدار سے مکمل طور پر باہر ہو چکی ہے۔

CM Gilgit Baltistan

Khalid Khursheed

Fake Degree Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div