Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کراچی: شیدی گوٹھ ملیر میں ہیضہ وبائی شکل اختیار کرگیا، محکمہ صحت سندھ

شیدی گوٹھ میں خاتون ہیضہ سے جاں بحق ہوئی، 28 جون سے 4 جولائی تک ہیضے کے 259 کیسز رپورٹ ہوئے
شائع 04 جولائ 2023 01:06pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے شیدی گوٹھ ملیر میں ہیضہ وبائی شکل اختیار کرگیا۔

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شیدی گوٹھ میں 40 سالہ خاتون ہیضہ سے جاں بحق ہوئی، 28 جون سے 4 جولائی تک ہیضے کے 259 کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سے 256 افراد میں ڈائریا اور 3 میں ہیضے کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ہیضہ اور ڈائریا پھیلنے کی بنیادی وجہ آلودہ پانی ہے، آلودہ پانی کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں، مضر صحت پانی ہیضہ پھیلا رہا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کے حوالے سے محکمہ صحت نے بتایا کہ 28 جون سے ہی مریضوں کی دیکھ بھال کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں تمام ضروری ادویات پہنچا دی گئی ہیں۔

health tips

cholera

Diarrhea

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div