Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پشاور: آئس کریم میکرکا کاروبار لوڈ شیڈنگ سے بے حد متاثر، آمدن میں کمی آگئی

مشین کا چلنا چولہے کی جلنے سے مشروط ہوگیا
شائع 05 جولائ 2023 11:04pm
اسکرین گریب/ آج نیوز یوٹیوب
اسکرین گریب/ آج نیوز یوٹیوب
اسکرین گریب/ آج نیوز یوٹیوب
اسکرین گریب/ آج نیوز یوٹیوب

پشاور میں آئس کریم میکر زوہیب کی آمدنی کو مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ نے بے حد متاثر کیا ہے، 2 ڈھائی ہزار تک کمانے والی کی آمدنی 1500 تک آگئی ہے، مشین کا چلنا چولہے کی جلنے سے مشروط ہوگیا۔

زوہیب کا کہنا ہے کہ میرے تین بچے ہیں، میں دن میں 1500 سے 1800 تک کماتا ہوں، ہمارے کاروبار کے متاثر ہونے کی دو وجہ ہیں، ایک مال کا مہنگا ہونا دوسرا بجلی کا نہ ہونا۔

معاشی صورتحال کے بحالی کی طرف گامزن ہونے کے دعوے لیکن تاجر برادری کو ایک اور پریشانی کا سامنا ہے۔ شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تاجر برادری پریشان کردیا ہے۔

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے عوام کے ساتھ ساتھ تاجر برادری بھی پریشان ہے جس سے ان کا نہ صرف کاروبار ہورہا ہے بلکہ آمدن میں بھی کمی آگئی ہے۔

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ کاروبار پہلے سے ہی ٹھپ ہے اور رہی سہی کسر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے پوری کردی، بھاری برکم بلوں کی ادائیگی کے باوجود گھنٹوں بجلی نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔

peshawar

Ice Cream Maker

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div